جنوبی امریکی ملک چلی کے جنگلات میں لگی دہائی کی سب سے زبردست آگ پر قابو
پانے کے لئے فوج کے 1200 جوان اور 500 فائربرگیڈ اہلکاروں کو شامل کیا گیا
ہے۔صدر مشیل بیشلیٹ نے کہا کہ انہوں نے
جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں مہارت رکھنے والےممالک سے مدد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا، فائربرگیڈ کا عملہ اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے وہ اس میں پوری تندہی سے لگے ہوئے ہیں۔